27 اپریل 2016 - 04:04
لبرل ازم کے دیوانے پاکستان کو لادین ریاست بنانا چاہتے ہیں، لیاقت بلوچ

لاہور پریس کلب میں منعقدہ پریس کانفرنس میں دینی جماعتوں کی اسٹیئرنگ کمیٹی کے چیئرمین لیاقت بلوچ، شیعہ علما کونسل کے حافظ سید کاظم رضا نقوی اور عبدالغفور راشد بھی موجود تھے۔ لیاقت بلوچ نے کہا کہ دینی جماعتوں کا وجود پاکستان کیلئے ایک نعمت سے کم نہیں،دینی جماعتیں ملک میں نظام مصطفی ﷺ کے نفاذ کیلئے جدوجہد کر رہی ہیں۔

اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی ۔ ابنا ۔ کی رپورٹ کے مطابق سیکرٹری جنرل جماعت اسلامی لیاقت بلوچ نے کہا ہے کہ دینی جماعتیں ملک کے اسلامی تشخص کیخلاف کسی سازش کو کامیاب نہیں ہونے دیں گی، حکومت اور اپوزیشن جماعتیں ٹرمز آف ریفرنس پر اکٹھی ہو گئیں تو چیف جسٹس کو کمیشن بنانے پر کوئی اعتراض نہیں ہوگا۔ لاہور پریس کلب میں منعقدہ پریس کانفرنس میں دینی جماعتوں کی اسٹیئرنگ کمیٹی کے چیئرمین لیاقت بلوچ، شیعہ علما کونسل کے حافظ سید کاظم رضا نقوی اور عبدالغفور راشد بھی موجود تھے۔ لیاقت بلوچ نے کہا کہ دینی جماعتوں کا وجود پاکستان کیلئے ایک نعمت سے کم نہیں، سیکولر اور لبرل ازم کے دیوانے چاہتے ہیں کہ پاکستان کو ایک لادین ریاست بنا دیا جائے جبکہ دینی جماعتیں ملک میں نظام مصطفی ﷺ کے نفاذ کیلئے جدوجہد کر رہی ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ عدالتیں حکومت کی طرف سے عدالتی فیصلوں پر عملدرآمد نہ کرنے پر نالاں ہیں جبکہ ہائیکورٹس، ڈسٹرکٹ اور تحصیل سطح پر اس حوالے سے اقدامات کی ضرورت ہے۔ انہوں نے کہا کہ دینی جماعتیں حقوق نسواں بل پر مختلف شہروں میں سیمینارز کا انعقاد کریں گی جبکہ حکومت کو حقوق نسواں بل واپس لینا پڑے گا۔ انہوں نے کہا کہ 12 مئی کو راولپنڈی میں نظام مصطفی ﷺ کانفرنس منعقد ہو گی۔

.......

/169